Featuredسندھ

جو لوگ الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں وہ الیکشن کا التواء چاہتے ہیں

کراچی: سینیٹ اجلاس میں 14 لوگ موجود تھے، جن میں کچھ لوگ الیکشن نہیں چاہتے، پیپلز پارٹی الیکشن میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں چاہتی۔

ایوانِ بالا سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے بہرہ مند گنی صاحب نے قرار داد کی مخالفت کی ہوگی اگر وہ خاموش بھی رہے ہیں تو انہیں نوٹس دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں وہ الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، کبھی موسم کا بہانہ، کبھی سیکیورٹی تھریٹ اور اب کووڈ کا بہانہ آگیا ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ اجلاس میں 14 لوگ موجود تھے، جن میں کچھ لوگ الیکشن نہیں چاہتے، پیپلز پارٹی الیکشن میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں چاہتی۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) کے ہوتے ہوئے الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close