سمندری طوفان ہینک کے زیر اثر انگلینڈ اور ویلز میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
حکام نے انگلینڈ کے لیے ایک سو اکتالیس اور ویلز کے لیے اٹھارہ فلڈ وارننگ جاری کردی ۔ کئی شہروں کی سڑکیں زیرآب آگئیں ۔ شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث ٹریفک کی روانی اور ٹرینوں کی آمد و رفت میں بھی خلل پڑا ۔ جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔