Featuredپنجاب

آئندہ ہفتے دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

لاہورشہر میں سردی اپنے جوبن پرآگئی،شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ہوائیں چلنےسے سردی احساس بھی بڑھنے لگا ہے۔

اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے،جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 177، ڈیفنس میں 343، شملہ پہاڑی کے اطراف 273 ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شدیددھند کےباعث کُچھ ٹرینیں بھی تاخیرکا شکار ہیں، خیبرمیل، تیزگام، علامہ اقبال اور کراچی ایکسپریس تاخیر کاشکار ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پشاور اورگردو نواح میں دھندکاراج ہے،درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا۔ہوامیں نمی کا تناسب 98 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close