Featuredسندھ

حلقہ این اے 242 :شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر دوسری اپیل بھی مسترد

الیکشن ٹریبونل نےسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر دوسری اپیل بھی مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کےالیکشن ٹربیونل نےسابق وزیراعظم شہبازشریف کے این کے دوسو بیالیس سےکاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔

درخواست گزارحسنین چوہان نے مؤقف ‏اختیارکیا کہ شہبازشریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا،صدرن لیگ نے بیان حلفی میں کاروبارسے متعلق غلط بیانی کی ہے۔

درخواست گزار نےاستدعا کی کہ آراوکا فیصلہ کالعدم ‏دےکرشہبازشریف کےکاغذات مستردکیے جائیں،الیکشن ٹربیونل نے درخواستگزار کےدلائل سننے کے بعد اپیل مستردکر دی۔

گزشتہ روزبھی الیکشن ٹربیونل نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے‏ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل مسترد کی تھی‏۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close