Featuredاسلام آباد

بانی پی ٹی آئی عمران خان عام انتخابات 2024 سے مکمل آؤٹ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان عام انتخابات 2024 سے مکمل طور پر آؤٹ ہوگئے۔

سابق پی ٹی آئی چیئرمین کی لاہور کے حلقہ این اے 122 اور میانوالی کے حلقہ 89 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں مسترد ہوگئی ہیں جس کے بعد وہ عام انتخابات 2024 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ایپلیٹ ٹریبونل کے جسٹس طارق ندیم نے منگل کے روز بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 میں کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی اور سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مسلم لیگ ( ن ) کے وکیل رمضان چوہدری کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اعتراض کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیل خارج کردی ہے جس کے بعد سابق وزیر اعظم لاہور کے حلقہ سے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

بعدازاں، سابق وزیر اعظم کی میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے متعلق کی جانے والی اپیل بھی مسترد کر دی گئی جس کے باعث وہ اپنے آبائی حلقے سے بھی الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیر نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close