Featuredتجارت

انٹربینک میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی ہوگئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں امریکی ڈالرکی 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کئی ہفتوں بعدڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوگئی تھی، انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 13 پیسے کا اضافے کے ساتھ 281 روپے 40 پیسے جبکہ دوسری جانب انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر16پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالرکی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close