مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے لاڈلا جیل میں کبھی سائیکل تو کبھی دیسی مرغی مانگتا ہے۔الیکشن میں لاڈلے کی دال نہیں گلنے والی۔
قومی اسمبلی کےحلقہ 127 کےدورے کےدوران میڈیاسےگفتگومیں عطا تارڈ نےکہا بلاول بھٹو کا لاہورمیں بھرپورمقابلہ کریں گے۔مسلم لیگ ن نے پنجاب کوامن کاگہوارہ بنایا۔
مزید کہا سیف سٹی کا ادارہ نہ ہوتا تودہشت گردی کی لہر سےنمٹنے کی صلاحیت نہ ہوتی،مذہبی ہم آہنگی و اتحادکوبڑھانے کی ضرورت ہے،گوجرہ سے جڑانوالہ تک عدم تحفظ کا تاثرموجود ہے،اسےزائل کرنا چاہتے ہیں۔