Featuredاسلام آباد
خواجہ سرا نایاب علی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ سرا نایاب علی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں خوا سرا نایاب علی کے کاغذات منظوری کےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ٹریبونل نے فیصلہ آر او کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئےنایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو ’ بلے ‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف ندیم الظفر کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی گئی۔سماعت کے بعد خواجہ سرا مہک نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الماس بوبی کا اصل نام عباس شاہ ہے،کوچوان یہاں آکر لکھ پتی بن گئے۔