Featuredبلوچستان

ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: بلاول

3 بار ناکام شخص کو چوتھی بار کس خوشی میں قبول کریں

ڈیرہ مراد جمالی: بلا رہا نہیں، شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا، اب تو صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، ایک پیپلز پارٹی اور دوسری ن لیگ ہے

بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کے کردار سے خوش نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص کو آپ نے تین بار وزیر اعظم بنایا ، آج اس شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر اب یہ آپ کا وزیر اعظم بن گیا تو 5 سال بلوچستان میں ترقی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار اس شخص کو مسلط کیا گیا تو اس نے بلوچستان کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا، جب دوسری بار اس شخص کو مسلط کیا تو پھر بلوچستان کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا، جب تیسری بار اس شخص کو مسلط کیا گیا تو پوچھیں کیا اس نے وفا کی؟،3 بار ناکام شخص کو چوتھی بار کس خوشی میں قبول کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر کھڑے ہو کر اسلام آباد کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کے کردار سے خوش نہیں، پاکستان کے عوام کسی کے غلام نہیں، عوام کسی کے آگے نہیں جھکتے کسی سے ڈرتے نہیں، ہم اپنا حق چھینیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، ایک پیپلز پارٹی اور دوسری ن لیگ ہے، بلا رہا نہیں، شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close