Featuredخیبر پختونخواہ

پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے سردی کی آمد کے ساتھ باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے سات ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں۔

جن میں کی مریضوں کو علاج کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بھی تشخیص کے لئے مدد فراہم کی۔ ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے عوام کو موسمی بیماریوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close