Featuredپنجاب

نوازشریف پر ظلم کرنیوالا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے : مریم نواز

جتنی ووٹ کی پرچیاں نکلیں گی اتنی تیزی سے بجلی کے بل کم ہونگے

اوکاڑہ: قدرت کے نظام نے نوازشریف کیخلاف ظلم پر سوموٹو لے لیا، اپنی باری آئی تو جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ظالموں سے قدرت کا نظام انتقام لے رہا ہے، آج جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار یہ لوگ خود ہیں، دہشتگرد جماعت کو سیاسی پارٹی کا نشان نہیں مل سکتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو جتنا بڑاظالم ہوتا ہے وہ اتنا ہی ڈرپوک ہوتا ہے، نوازشریف پر ظلم کرنیوالا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، قدرت کی لاٹھی چاروں طرف اپنا اثر دکھارہی ہے، ظالموں سے قدرت کا نظام انتقام لے رہا ہے، قدرت کے نظام نے نوازشریف کیخلاف ظلم پر سوموٹو لے لیا، اپنی باری آئی تو جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹانگ پر پلستر چڑھانے اور وہیل چیئر تک کی کہانی سب نے دیکھی، چوری کی ہے تو اسی لیے منہ چھپانے کی نوبت آگئی، 2 دن سے شور کیا جارہا ہے کہ ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، آپ سے کسی نے کوئی نشان واپس نہیں لیا، تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جو تم نے 9مئی کو پکڑا ہوا تھا، تم نے اس ڈنڈے سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے، تمہارا انتخابی نشان وہ گھڑی ہونی چاہیے تھی جو چوری کی، تمہارا انتخابی نشان پیٹرول بم ہونا تھا جو تم نے پولیس پر برسائے، آج جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار یہ لوگ خود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو نوازشریف کی طرح سچا ہوتا ہے وہ ڈٹ کر کھڑا رہتا ہے، سازش کرکے نوازشریف سے اقتدار چھینا گیا، دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے اپنی رسید نہ دکھا سکے، دہشتگرد جماعت کو سیاسی پارٹی کا نشان نہیں مل سکتا، بانی پی ٹی آئی کو لاڈلے پن کی عادت تھی، عمر عطا بندیال کی عدالت میں گڈ ٹو سی یو کہا جاتا تھا، مرسڈیز میں بٹھا کر انہیں عدالت سے رخصت کیا جاتا تھا، انہیں سہولت کاری کی عادت تھی، اب وہ سہولت کاری نہیں رہی، اب ان کے سہولت کار رہے نہ ہی سہولت کاری رہی، اب ساس سے فون کرواکر فیصلے لینے کی سہولت میسر نہیں، تمہارے امپائر اورسہولت کار پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب فیصلے عوام کی عدالت اور قانون کرے گا، جتنے ٹھپے شیر پر لگیں گے اتنی تیزی سے مہنگائی کم ہوگی، شیر پر ٹھپہ لگا کر پاکستان کو مفت علاج، تعلیم اور روزگار سے نواز دو، ن لیگ کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں کا مستقبل بہتر کرنے پر ہوگی، ہمارے دلوں میں انتقام کا جذبہ نہیں ہے، وطن سے محبت کرنیوالا نوازشریف کے سوا کسی کو ووٹ نہیں دیگا، جتنی ووٹ کی پرچیاں نکلیں گی اتنی تیزی سے بجلی کے بل کم ہونگے، ہمیں انتقام نہیں عوام کے بجھے چولہے جلانے کی فکر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close