Featuredسندھ

وزیر اعظم بننے کے لئے ایم کیو ایم کی ضرورت پڑے گی، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے لئے ہماری ضرورت پڑے گی اور ہم آئینی ترامیم کے علاوہ کسی بات پر نہیں مانیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عرفان مگسی ایم کیو ایم کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں، تمام خدشات ختم ہوچکے ہیں اب الیکشن ہی چاہتے ہیں، انتخابی سیاسی مہمات بھی شروع ہوچکی ہیں اور ہم بھی رابطہ مہم شروع کرچکے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کیلئے ایم کیوایم کی ضرورت پڑے گی اور ہم آئینی ترامیم کے سوا کسی بات پر نہیں مانیں گے، ایم کیوایم وزیر اعظم کے امیدوار کو اپنے ووٹ 3 آئینی بنیادی ترامیم کےعوض دے گی۔

ایم کیو رہنما کا کہنا تھا کہ 10 سال کیلئے ہیلتھ اور تعلیم کیلئے ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں، لوگ کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور کی جانب ہجرت کر رہے ہیں، لوگ دیہات سے نکل کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں، دنیا بھر میں پلان کر کے نئے شہر بنائے جاتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں صرف اسلام آباد پلان کر کے بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا ریونیو انجن ، یہ تباہ و برباد ہو رہا ہے، بیرون ملک پاکستانی سالانہ 31 ارب ڈالر وطن بھیجتے ہیں، بھارت کے ٹرین لوگ دنیا بھر کی کمپنیوں میں سی ای اوز ہیں ، بھارت نے لوگوں کو پڑھایا ، لکھایا اور ہنر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ 3.2 ارب جبکہ بھارت کی 270 ارب ڈالر ہے، بچوں کو وہ پڑھانا چاہتے ہیں جس کی دنیا میں ضرورت ہے، ہماری یونیورسٹیاں بے روزگار نوجوانوں کی آماجگاہ بن گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close