Featuredاسلام آباد

شیر افضل مروت نے رؤف حسن پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے اندرونی جھگڑے کھل کر سامنے آگئے، سینئر رہنما شیر افضل مروت نے وزیر اطلاعات رؤف حسن پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔

شیرافضل مروت نے ایک بیان میں کہا کہ رؤف حسن نے پی ٹی آئی-جے یو آئی شیرانی گروپ اتحاد کو تحلیل کر دیا ہے اور پی ٹی آئی کے بانی صدر کی مخالفت کرنے والے صحافیوں پر جرمانے بھی عائد کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلے کا نشان چھن جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء بوکھلاہٹ کا شکار

شیرافضل نے کہا کہ وہ عبوری حکومت میں موجود رؤف حسن کے بھائی فواد حسن فواد کے لیے کام کرتے ہیں۔ میں نے صرف الزام ہی نہیں لگایا، میں نے سچ کہا۔

شیرافضل نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرانی گروپ سے اتحاد کی منظوری دے دی تھی لیکن رؤف حسن نے اتحاد پرعمل درآمد نہیں ہونے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close