راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
شیخ رشید کو نیو ٹاؤن پولیس نے عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں میٹرو بس اسٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
شیخ رشید کا گرفتاری سے قبل کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
اپنے ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل جارہا ہوں، مجھے انصاف کی امید ہے، 8 فروری کو قلم دوات کی جیت ہو گی۔
شیخ رشید نے کیا کہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں حمزہ کیمپ میں موجود نہیں تھا، اللہ کی راہ میں جان جاتی ہے تو جائے، پاکستان زندہ باد۔