Featuredبلوچستان

ایرانی دراندازی میں جاں بحق و زخمی بچیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جانبحق ہونے والی دو بچیوں کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔

حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جانبحق خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے لازمی کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close