Featuredتجارت

پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور دبئی کے درمیان ریلوے، اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر میں تعاون پر 3 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر وزیرریلوے شاہد اشرف تارڑ اورچیئرمین دبئی پورٹس سلطان احمد بن سلیم نےدستخط کیے۔

وزیرریلوے شاہد اشرف تارڑ کا کہنا ہے کہ اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادرممالک میں تعلقات مستحکم ہوں گے، معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے، پاکستان کی طرف سے ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ دبئی کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے۔

شاہد اشرف تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اورلاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی۔ ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا۔

منصوبے میں ریلوے، اقتصادی زون اور انفراسٹرکچر میں تعاون، فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close