سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف مہم کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں حساس اداروں کے افسران نے پلان آف ایکشن پیش کر دیا۔ اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) لو کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت گئی ہے۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو عدلیہ مخالف مہم کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، اس کا مقصد ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مذموم مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرنا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل طویل سماعت کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔