بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چھٹی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے نیب مقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چھٹی مانگ لی۔ جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا، جج محمد بشیر کی جانب سے لکھا گیا خط ہائی کورٹ اور وازرت قانون انصاف کو موصول ہو گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ اور وازرت قانون انصاف کو لکھے گئے خط میں جج محمد بشیر کا کہنا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔