کراچی: ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی طور پر متاثر ، یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام شامل ہیں۔
کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں 7 بجے سے پہلے ہی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور صارفین کو انٹرنیٹ بندش کی وجوہات کے بارے میں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جولائی میں پاکستان کو 2023 کے نصف تک انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔