Featuredاسلام آباد

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ، سفیروں کی دوبارہ تعیناتی

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں جاری رہنے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو جائیں گے۔ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب کہ ایران کے پاکستان میں سفیر بھی 26 جنوری کو واپس آ جائیں گے۔

دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ نگراں وزیر خارجہ سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close