Featuredپنجاب

جمہوریت کا مطلب غلامی نامنظور اور آزادی ہے : عمران خان

یہ ہمیں غلام بنا رہے ہیں، ساری پارٹی کو کہتا ہوں اتوار کو باہر نکلے

راولپنڈی: ہمیں ساڑھے تین سال سلیکٹڈ کہا گیا لیکن جس طرح نواز شریف کو لایا گیا یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے

اڈیالہ جیل میں عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مہم قانون کی حکمرانی کے لیے ہے ، جمہوریت کا مطلب غلامی نامنظور اور آزادی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں ساڑھے تین سال سلیکٹڈ کہا گیا لیکن جس طرح نواز شریف کو لایا گیا یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں ایسی سلیکشن کبھی نہیں ہوئی، ایک سرٹیفائیڈ منی لانڈرر کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اس مجرم کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور تو سرٹیفائیڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے، یہ ہمیں غلام بنا رہے ہیں، ساری پارٹی کو کہتا ہوں اتوار کو باہر نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب غلامی نامنظور اور آزادی ہے، ہماری مہم قانون کی حکمرانی کے لیے ہے اور قانون کی حکمرانی بھی آزادی کی ضمانت دیتی ہے، لیکن یہ چور کبھی اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا نہیں ہونے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close