Featuredپنجاب

عوام کا پاک فوج کی کاوشوں سے حاصل کردہ معاشی استحکام پر اظہار اطمینان

عوام نے نگران حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے حاصل کردہ معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے کاوشوں سے مہنگائی کو لگام ملی ہے اور ملک معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے مؤثر اقدامات کے باعث ڈالر کی قدر اور پیٹرول کے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، آرمی چیف کے اقدامات سے عوام بہت خوش ہیں۔ نگران حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے حالات بہت بہتر ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ نگران حکومت پچھلی حکومتوں سے بہتر ہے، فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو فوج ہے۔ اگر پاک فوج نہ ہوتی تو پاکستان کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ ترقی کے اس سفر کو جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور آرمی چیف پر پوری پاکستانی قوم کا اعتماد ہے، نگران حکومت کی کاوشوں کے باعث سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر بھی کافی حد تک قابو پایا گیا، آئندہ آنے والی حکومتوں کو بھی نگران حکومت کے اقدامات سے سبق سیکھنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close