Featuredتجارت

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

ملکی تبادلہ مارکیٹس میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 53 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں اکاروبار کے دوران امریکی ڈالرمہنگا ہوا تھا جس کے بعد اس کے نرخ 280 روپے پر پہنچ گئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی کرنسی ایکسچیج کیخلاف کارروائیوں کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد بھی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم آج ڈالرکی قدر میں دوبارہ معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close