Featuredخیبر پختونخواہ

سی ایم ایچ پشاور میں مریضوں کی سہولت کے لئے جدید ڈیجٹلائیز اسمارٹ سسٹم کا آغاز

سی ایم ایچ پشاور میں فوجی اور سول مریضوں کی سہولت کےلئے جدید ڈیجٹلائیز اسمارٹ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔ اسمارٹ او پی ڈی جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرا دی گئی۔

دہشت گردی کی جنگ ہو یا قدرتی آفات ، سی ایم ایچ پشاور نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترا۔ اسمارٹ او پی ڈی کی بدولت مریضوں کی ڈاکٹر تک رسائی کم سے کم وقت میں انتہائی سہولت کے ساتھ ممکن ہُو جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ان اسمارٹ سروسز سے تمام نظام کو سینٹرلائز کیاگیا ہے جس سے آنے والے مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹرز کے پاس جانے اور ان کے بارے میں معلومات مہیا کی جائیں گی۔ سمارٹ او پی ڈی کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا۔

واضح رہے کہ سول مریضوں کی بڑی تعداد روزانہ سی ایم ایچ پشاور کا رخ کرتی ہے جو یہاں موجود سہولیات اور ڈاکٹرز پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سی ایم ایچ پشاور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہر سال 50 ڈاکٹرز اور 150 پیرامیڈیکل سٹاف کو جدید نظام صحت کے بین الاقومی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close