Featuredپنجاب

پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی

پولیس نے صوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ وہوا کی چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی تھی پولیس کی فائرنگ سے حملہ آورفرار ہوگئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ جھنگی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کے وقت حملہ کی کوشش کی، اہلکاروں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو ارسال

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہےپولیس نے8 سے10دہشت گردبھاگنے پر مجبور کر دیا، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پرپولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close