Featuredپنجاب

حکومت کن شعبوں سے متعلقہ افراد کو کینیڈا بھجوائے گی، تفصیلات سامنے آگئی

پاکستانی ہنرمندوں کی کینیڈا میں مانگ بڑھ گئی۔ پنجاب سے ہنرمند افراد کی بڑی تعداد کو کینیڈا بھیجا جائے گا۔ ہنرمند افراد کی کمی کے پیش نظرپاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق زراعت، کنسٹرکشن، صحت کے شعبے میں لیبر کو کینیڈا بھجوایا جائے گا، تمام لیبر کو کینیڈین صوبے البرٹا میں ملازمت کیلئے بھیجا جائیگا۔ پاکستان ویسٹرن کینڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت اور کینیڈا کے مابین آئندہ تجارت، انویسٹمنٹ اور سیاحت کے فروغ پر بھی کام کیا جائے گا، متعلقہ افراد کو برٹش کولمبیا، البرٹا، ساسکیچیوان، یوکون اور نوناوت بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو گراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غیر رسمی معاہدہ طے پا گیا ہے ، محسن نقوی نے معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو جلد ہی کینیڈا میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close