Featuredپنجاب

پاکستان کو نواز دو ، مسلم لیگ ن نے منشور جاری کردیا

پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی منشورکمیٹی کےچیئرمین سینیٹرعرفان صدیقی نےماڈل ٹاؤن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی موجودگی میں انتخابی منشور کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن کےمنشور کے اہم نکات درج ذیل ہیں

آئینی اصلاحات

آرٹیکل 62 اور 63 کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا

عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم اور تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا

عدالتی، قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی

بر وقت اور مؤثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائےگا

مؤثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہوگی

یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر ہوگا

چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

عوامی فلاح و بہبود کیلیے صحت عامہ کی تشکیل نو #PMLNManifesto#پاکستان_کو_نواز_دو pic.twitter.com/uofl5smgYO
— PMLN (@pmln_org) January 27, 2024

نیب کا خاتمہ کیا جائے گا

انسداد بدعنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائےگا

ضابطہ فوجداری 1898 اور 1906 میں ترامیم کی جائے گی

عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے گی

کمرشل عدالتیں قائم کی جائیں گی

سمندر پار پاکستانیوں کی عدالتیں بہتر اور مضبوط بنائی جائیں گی

عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا

معاشی اصلاحات

مالی سال 2025 تک مہنگائی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی

چار سال میں مہنگائی 4 سے 6 فیصد تک لائی جائے گی

پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دی جائیں گی

کرنٹ اکاؤنٹ خساره جی ڈی پی کا 1.5 فیصد تک کیا جائے گا

تین سال میں اقتصادی شرح نمو 6 فیصد سے زائد پر لائی جائے گی

پانچ سال میں غربت میں 25 فیصد کمی کا ہدف رکھا گیا ہے

افرادی قوت کی سالانہ ترسیلات زر کا ہدف 40 ارب ڈالر رکھا گیا ہے

پانچ سال میں بیروزگاری میں 5 فیصد کمی کی جائے گی

چار سال میں مالیاتی خسارہ 3.5 فیصد یا اس سےکم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

پانچ سال میں فی کس آمدنی 2,000 ڈالر کرنے کا ہدف ہے

5 سال میں آئی ٹی ٹیکنالوجی کی برآمدات کو 5 ارب روپے تک لے جانےکا ہدف ہے

برآمدات کو داخلی ٹیکسوں سے استثنی دیا جائے گا

سستی اور زیادہ بجلی ترقی میں تیزی کرنا

سرحدوں کے پار امن کا پیغام عام کرنا

عوامی فلاح و بہبور کیلئے صحت عامہ کی تشکیل نو کیلئے کام کیا جائے گا

موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سےمحفوظ پاکستان کی تعمیر کی جائے گی

تعلیم کے لیے اصلاحات

تعلیمی اختیار اور تبدیلی بھی منشور کا حصہ ہے

اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ میں 0.5 فیصد کا اضافہ کرنا ہے

اعلیٰ تعلیم تک رسائی 13 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد تک کرنے کا ہدف ہے

ملک کے 5 بڑے شہروں کو آئی ٹی سٹی بنایا جائے گا

اقلیتوں کا تحفظ

اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات سے نمٹنے کیلئے سخت سزائیں دی جائیں گی

دہشتگردی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی بنائی جائے گی

مذہب کی جبری تبدیلی روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے

آبادی کو بڑھنے سے روکنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

پاکستان کے معماروں کیلئےحقوق اور خوشحالی کے لیے کام کیا جائے گا

فلم ڈرامہ اور میوزک انڈسٹری میں نئے دور کا آغاز

ڈیجیٹل ترقی کا آغاز،5 بڑے شہروں کو آئی ٹی شہر بنایا جائے گا

پاکستان کی انفارمیشن فلم ڈرامہ اور میوزک انڈسٹری کے نئے دور کا آغازکیا جائے گا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close