Featuredاسلام آباد
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کی دفتر خارجہ آمد
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کی اسلام آباد پہنچ گئے،نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سےایرانی وزیرخارجہ عبدالیہان کی ون آن ون ملاقات جاری ہے،ون آن ون ملاقات کےبعدوفود کی سطح پرمذاکرات شروع ہوں گے،پاک ایران تعلقات کو مکمل معمول پرلانا ایجنڈےمیں شامل ہے۔
دفتر خارجہ کےذرائع کے مطابق حسین امیرعبداللہیان اپنےدورے کےدوران وزیر خارجہ کےحکام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کےمطابق دورے کےدوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی بھی زیر غور آئے گی۔