Featuredپنجاب

توشہ خانہ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد بشریٰ بی بی نے خود اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دی

جیل انتظامیہ کو تین دن کے اندر جیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی

 راولپنڈی: احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا۔

انی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔

فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچیں تو نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں موجود تھی جس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں الگ الگ سیلز میں رکھا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ جیل کے فرنٹ، عقب اور اطراف میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جیل انتظامیہ کو تین دن کے اندر جیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال اڈیالہ جیل کےآفیشل نمبر پر کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close