Featuredپنجاب

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا ہے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے اپریل 2029 میں ریٹائر ہونا تھا اور وہ سنیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے۔

یاد رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان 2014 کو جج کے عہدے پرتعینات ہوئے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں دس سال تک لاہور ہائیکورٹ کا جج رہا اب آئین کے آرٹیکل 206 ایک کے تحت عہدے سے استعفی دیتا ہوں، اس عہدے پر رہنا باعث عزت ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close