انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالرکی قدر میں مزید کمی دیکھی جاری ہے، ڈالرکی قیمت 18 پیسے گھٹ گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرزکےمطابق دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 279روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے،گزشتہ روزڈالرکی قیمت میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی،یادرہےکہ جنوری 2024ء میں انٹربینک میں ڈالر2 روپے 36 پیسے سستا ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کےآخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کےبعد کےایس ہنڈریڈ انڈیکس کی 220 پوائنٹس کےاضافے سے 62614 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ 62 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔