Featuredسندھ

کراچی:آج بھی دن بھر ہلکی و تیز بارش کا امکان ہے

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اتوار کے روز بھی کراچی میں دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

 رات 9 بجے کے بعد شہر میں ہونے والے موسلا دھار بارش کے بعد اتوار کی صبح پھر مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے۔
شدید بارش کے بعد پورا کراچی دریا کا منظر پیش کررہا تھا، جس کی وجہ سے شہری رات گئے تک سڑکوں پر طویل ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ سیکڑوں گاڑیاں راستے میں بند ہو گئیں۔ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے پیشگی انتظامات نہ کیے جانے اور بجلی منقطع ہو جانے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
علاقوں میں پانی جمع تھا جب کہ ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ کورنگی کاز وے سے برساتی پانی کا اخراج جاری ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں کھڑا پانی تاحال جمع ہے، جس کی وجہ سے شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20  ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close