کراچی: بارش کی پیش گوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والے بارش نے قبضہ مئیر کی ناقص کارکردگی کی پول کھول دی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ عوام عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کے کراچی کو پیرس بنانے کے دعوے کی حقیقت دیکھ لیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بارش کے دوران عوام پریشان حال ہیں لیکن میئر کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، بارش میں نئی تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں بارش کے فورا بعد جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار رییسکیو کے لیے موجود ہیں۔