Featuredپاکستانکشمیر

کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے

مظفر آباد: قائداعظم نے قرار دیا تھا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،  مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کی رائے لینے سے ہی ممکن ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر کا حتمی و منصفانہ حل صرف اور صرف اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزاد و غیر جانب دار استصوابِ رائے کے تحت ممکن ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، نہتے و معصوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

اسپیکر قانون ساز اسمبلی و وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کیلئے مظفر آباد آمد کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو وزیر اعظم انوار الحق کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کیلئے مظفر آباد آمد سے واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری بہن بھائیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

قائداعظم نے قرار دیا تھا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،  یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت برمبنی ہے، پاکستانیوں اور کشمیری اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں، جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور عقیدہ اس بندھن کے اہم عناصر ہیں، ہمارے تہوار ایک ہیں، دل ایک ہی تال پر دھڑکتے ہیں اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون رواں ہے۔ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close