Featuredپنجاب

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو ووٹ دینا کشمیریوں اور فلسطینوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے

ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد کریں گے

لاہور: تیر اور شیر کو ووٹ دینے کا مطلب کرپشن کو ووٹ دینا ہے ، قوم کو فیصلہ کرنا ہے شیر کی صحیح جگہ پنجرہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں آکر قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے اور سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، آئی ایم ایف کو الوداع کہیں گے، ہر بچے کو پڑھائیں گے اور ہر نوجوان کو روزگار دیں گے۔

سراج الحق نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی بدقسمتی ہے دو ارب مسلمان، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک اور جہازوں کی موجودگی کے باوجود کشمیری بھائی گزشتہ 76 سال سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہیں، ہم اللہ کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو ووٹ دینا کشمیریوں اور فلسطینوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، انہوں نے حکومت میں ہوتے ہوئے کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے کیا کیا، تیر اور شیر کو ووٹ دینے کا مطلب کرپشن کو ووٹ دینا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں آکر قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے اور سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، آئی ایم ایف کو الوداع کہیں گے، ہر بچے کو پڑھائیں گے اور ہر نوجوان کو روزگار دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج نواز شریف اور زرداری کے پاس ناجائز دولت نہ ہوتی تو یہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ کو تباہ و برباد کیا، قوم کو فیصلہ کرنا ہے شیر کی جگہ پنجرہ ہے یا کوئی اور جگہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close