Featuredاسلام آباد

بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ رنفرنس میں 14سال قید کی سزا دیئے جانےکے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کو سب جیل قراردیدیا گیا ہے اور ان کی اہلیہ،بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی میں بنی گالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

سابق خاتون اول بشریٰ،بی بی کیلئے بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیااورجیل عملہ بھی بنی گالا تعینات کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close