Featuredاسلام آباد

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کی اجازت اورہراساں کرنےسےروکنے کے حوالے سے شعیب شاہین اور علی بخاری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فارووق نے سماعت کی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جتنی درخواستیں آئیں اُسی دن اُن پر کارروائی ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو معاملہ دیکیھنے کا حکم دیا۔

شعیب شاہین کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے سپورٹرز کو اٹھا کر کہتی ہےپی ٹی آئی سے الگ ہوجاؤ۔ فون کالز کر کے کہتے ہیں کہ اگر جلسہ کیا تو آپکے خلاف پرچہ ہو جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے بتایا کہ 112 امیدواروں میں سے صرف دو کی جانب سے ایسے الزامات لگائے گئے۔ چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پھر انہی کی شکایات آنی ہیں نا۔ عدالت نےپی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close