Featuredبلوچستان

پشین: انتخابی دفتر میں دھماکا ،14 افراد جاں بحق، 30 زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین کے حلقہ پی بی47 میں ایک آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر میں دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر میں دھماکے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر خانوزئی کا کہنا ہے کہ حملہ آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ خانوزئی میں افسوسناک واقعہ ہوا، یہ خودکش دھماکا نہیں تھا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ یہ دھماکا کوشش ہے کہ بلوچستان میں الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کیاجائے لیکن یہ ایک ناکام کوشش ہے، کل الیکشن ہونگے اور پرامن ہونگے، عوام نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پشین میں دھماکے کا نوٹس لے لیا،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی گئی اور ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں سابق ایم پی اے اور امیدوار صوبائی اسمبلی نصیراللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیراللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close