Featuredاسلام آباد

حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی، پی ٹی اے

الیکشن 2024اور انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی وضاحت آگئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی، ”انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی“۔

پی ٹی اے نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ 8 فروری یعنی الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند رہے گا۔ گزشتہ روز نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close