Featuredتجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

جیولرز کے مطابق آج مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ گئی، مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے کا ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر برقرار ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 2053 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close