Featuredاسلام آباد

ناصر راجہ کی عدم بازیابی کی صورت میں عدالت کا حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: ناصر راجہ آدھے گھنٹے میں بازیاب نہ ہوئے تو حلقے کے الیکشن ملتوی کردیں گے

عدالت نے پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کی عدم بازیابی کی صورت میں حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ بشارت کے بھائی ناصر راجہ کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز جج کے روبرو پیش ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا کہ ناصر راجہ ہمارے پاس نہیں ہیں، اُن کی بازیابی کیلیے 15 پر کال چلی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد نے پی پی 11 کے امیدوار ناصر راجہ کو آدھے گھنٹے میں بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کردیں گے۔

اس کے علاوہ عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آدھے گھنٹے میں اسلام آباد ہائی کورٹ طلب  کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close