Featuredخیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان میں انتخابی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملہ

ڈی آئی خان: تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پر بم حملے میں4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سےپولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پر بم حملے میں4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔
حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی پر تعینات تھی، جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہل کار سوار تھے۔ نامعلوم دہشت گردوں کی ان جانب سے حملے کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close