Featuredپنجاب

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 51 سیٹوں پر میدان مارلیا

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے،جہاں ن لیگ اور آزاد امیدوار 51 ،51 سیٹوں کے ساتھ موجود ہیں۔

الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کےمطابق پنجاب اسمبلی میں 51 آزاد امیدواروں نےکامیابی سمیٹی، جہاں ق لیگ صرف 2 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی۔

دوسری جانب غیرسرکاری نتائج کےمطابق پنجاب اسمبلی کے 181 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن 89 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے،آزاد امیدواروں نے 68 نشستوں میں کامیابی حاصل کی،پی پی پی کے حصے میں صرف 5 نشستیں آئیں،21 حلقوں میں دیگر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کےمطابق صدر ن لیگ شہبازشریف نے پی پی ایک سو اٹھاون سے اپنی نشست جیت لی ہے۔پی پی ایک سو انسٹھ سے مریم نواز بھی جیت گئیں۔

پی پی ایک سو سولہ پر ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے،رانا ثنااللہ کے داماد احمد شہریار ہار گئے۔آزاد امیدوار محمد اسماعیل نے ستائیس ہزار باون ووٹ لےکر فتح سمیٹی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close