Featuredخیبر پختونخواہ
خیبرپختونخوا کے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ اپنی نشستیں ہار گئے
خیبرپختونخوا کے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ محمود خان اور پرویز خٹک اپنی نشستیں ہارگئے۔
سوات کے حلقے این اے 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سہیل سلطان88 ہزار9ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے محمد سلیم خان 20ہزار890ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی پی کے محمود خان 16 ہزار 813 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر ہار گئے۔
دوسری جانب نوشہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33سے آزاد امیدوار شاہ احد علی نے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید شاہ احد 90145 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی پی کے پرویز خٹک 25582ووٹ لے سکے۔