پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کے ہاتھوں شکست کے بعد رد عمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ این اے 122 لاہور سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خواجہ سعدرفیق نے شکست کے بعد اپنے بیان میں سردار لطیف کھوسہ کو الیکشن جیتنے مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں سعدرفیق کا کہنا تھا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتے ہیں، اللّٰہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔