Featuredپنجاب

شیخ رشید اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے : عدالت

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close