Featuredسندھ

وفاق میں پی ڈی ایم طرز کی حکومت بنے گی ، فیصل واؤڈا کی پیش گوئی

جیتنے والے سارے آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے جو بویا وہ انہیں کاٹنا پڑا

کراچی: آئندہ 72 گھنٹوں میں آزاد امیدواروں کی جو تعداد ابھی 100 ںظر آہی ہے وہ 35 پر پہنچ جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے جبکہ وفاق میں پی ڈی ایم طرز کی حکومت بنے گی۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ ’ جو 95 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اُن میں سے 30 تو ہمیشہ آزاد ہوتے ہیں، باقی آزاد حکومت کے ساتھ مل جائیں گے، جیتنے والے سارے آزاد امیدوار تحریک انصاف کے نہیں ہیں‘۔

سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں آزاد امیدواروں کی جو تعداد ابھی 100 ںظر آہی ہے وہ 35 پر پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’آئندہ ڈیڑھ سے پونے دو سال بعد ایک جمہوری نظام آئے گا جس کے تحت میں ڈھائی سال سے پہلے ملک میں دوبارہ شفاف انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف نے جو بویا وہ انہیں کاٹنا پڑا اب انہیں اپنی غلطیوں کا بھی احساس ہوجائے گا اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ یہ سب کس کے کہنے پر کیا تھا۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ’یہ مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close