Featuredپنجاب

لاہور پولیس کا 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس نے نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کونو مئی کے سات مقدمات میں گرفتار کیا جائےگا۔جس کیلیے جے آئی ٹی عدالت سے جلد رجوع کرے گی۔

اس سےقبل انسداددہشت گردی عدالت نے نو مئی واقعات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔

جج ملک اعجاز آصف نے9مئی کیس میں نامزدملزمان بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے بارہ, بارہ مقدمات میں ضمانتیں منظورکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close