لاہور: میں الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں میں نے امیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا۔
انکا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفی دیتا ہوں۔
جماعت اسلامی 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔
انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اس لیے میں اپنی ناکامی قبول کرتا ہوں۔