انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم گیا۔
تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان آج برقرار نہ رہ سکا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر مہنگا ہوکر 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز میں ہی 1400 پوائنٹس گرگئی، اسٹاک مارکیٹ 61 اور 60 ہزار کی دو حدیں ایک ساتھ گنوا بیٹھی۔ ہنڈریڈ انڈیکس دوران ٹریڈنگ 1401 پوائنٹس گرکر59663 پوائنٹس پر آگیا۔
یاد رہے کہ تین دن کی مسلسل مندی میں اسٹاک مارکیٹ 4500 پوائنٹس نیچے آگئی، ماہرین کے مطابق سرکلر ڈیٹ کم کرنے کا حکومتی پلان آئی ایم ایف سے منظور نا ہونا اور الیکشن کے بعد سیاسی غیریقینی کا بھی اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑا۔